Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

تیسرا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو 11رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

میرپور میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم  آخری گیند پر 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے   تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے،  توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی تاہم سلمان آغا کی شاندار سنچری کی بدولت ٹیم فتح کے قریب تو آئی تاہم اس میں کامیابی نہ مل سکی۔

پاکستانی ٹیم 291 رنز ہدف کےتعاقب میں آخری گیند پر 279 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئی۔

سلمان علی آغا نے 106رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ سعد مسعود نے38،شاہین آفریدی نے37 اورعبدالصمد نے34 رنزبنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے چار، مستفیض الرحمان نے تین اور ناہید رانا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش کو 11 برس بعد کامیابی ملی ہے۔

بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ  فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری،محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد،سعدمسعود،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور ابراراحمد شامل تھے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *