Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ٹک ٹاک میں ایک ایسی نئی تبدیلی جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے گی

ٹک ٹاک میں ایک ایسی نئی تبدیلی کی جا رہی ہے جو بیشتر صارفین کو زیادہ پسند نہیں آئے گی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ میں نئے اشتہاری فارمیٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک فارمیٹ میں کسی برانڈ کے لوگو کو ٹک ٹاک کے ساتھ اس وقت دکھایا جائے گا جب صارفین ایپ کو اوپن کریں گے۔

یہ نیا لوگو ٹیک اوور نامی اشتہاری فارمیٹ کمپنیوں کو ٹک ٹاک کے ساتھ اشتراک کرنے کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ وہ ایپ اوپن ہوتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرسکیں۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ اشتہاری فارمیٹ شراکت داری، اعتبار اور ثقافتی تعلق کی عکاسی کرے گا جبکہ اشتہاری کمپنیوں کو زیادہ افراد تک رسائی مل سکے گی۔

ایک اور نئے پرائم ٹائم اشتہاری فارمیٹ میں اشتہارات کی سیریز کو مخصوص اوقات میں دکھایا جائے گا۔

جیسے کسی لائیو ایونٹ کے دوران یا انگیج منٹ کے موقع پر اور اس اشتہاری فارمیٹ میں کسی ایک کمپنی کے 3 اشتہارات کو صارفین کو 15 منٹ کے وقفے میں دکھایا جائے گا۔

ایک اور نیا فارمیٹ ٹاپ ریچ ہے جس میں ٹک ٹاک کے 2 اشتہاری فارمیٹس ٹاپ ویو اور ٹاپ فیڈ کو مدغم کر دیا گیا ہے۔

ٹاپ ویو میں اولین اشتہارات صارفین کو ایپ اوپن ہونے کے بعد دکھائے جاتے ہیں جبکہ ٹاپ فیڈ میں فار یو فیڈ میں اولین اشتہارات دکھائے جاتے ہیں، اب ان دونوں کو مدغم کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے اشتہارات سے برانڈز کو زیادہ افراد تک رسائی ملے گی مگر اس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کو زیادہ اشتہارات دیکھنے ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *