Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

’ہم سب فینز کی واپسی چاہتے ہیں‘پی ایس ایل ٹیم مالکان کی وزیراعظم سے اپیل

پاکستان سپر لیگ  ٹیم کے  مالکان  نے  وزیر اعظم شہباز شریف سے اسٹیڈیم میں فینز کو اجازت دینے کی  اپیل کردی۔

پی ایس ایل کی مختلف فرنچائز مالکان کی جانب سے وزیر اعظم  شہباز شریف کے نام سوشل میڈیا پر  پیغامات  جاری کرتے ہوئے  اسٹیڈیم میں فینز کو اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

 لاہور قلندرز  کے مالک عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کا جشن ہے لیکن فینز کے بغیر یہ ادھورا ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ فینز کی میدان میں واپسی کی اجازت دی جائے۔

ملتان سلطانز  کے مالک گوہر شاہ نے شہباز شریف  کے نام جاری پیغام میں لکھا کہ’ ہم سب فینز کی واپسی چاہتے ہیں ‘ ۔

ٹیم راولپنڈیز کے مالک احسن طاہر کے مطابق ’فینز کے بغیر کرکٹ نہیں ، کرکٹ پاکستانی عوام کی میراث ہے جو ان کی انجری سے ہی چلتی ہے‘ ۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ’پاکستاں سپر لیگ عوام کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے، فینز کا جذبہ اور ان کی موجودگی پی ایس ایل کی حقیقی روح ہے’۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ’ گراؤنڈ میں فینز کی انرجی پی ایس ایل کی دھڑکن ہے، گراؤنڈ میں فینز کے بغیر پی ایس ایل ادھوری ہے ’۔

حیدرآباد کنگسمین  کے مالک  فواد سرور کے مطابق ‘ہم نے پہلے میچ میں گراؤنڈ میں فینز کو بہت مس کیا ، اسٹیڈیم میں ایک بار پھر ہر باؤنڈری اور وکٹ پر کراؤڈ کا شور مچنے دیں‘۔

کراچی کنگز  کے مالک کا کہنا تھا کہ’ پی ایس ایل کے دوران خالی اسٹیڈیم دیکھ کر افسردہ ہوں‘۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *