Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور  وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

 ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا  جس کے بعد  پیٹرول پر لیوی 160 روپے 61 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی صفر کر دی گئی۔  ڈیزل پر لیوی 55 روپے 24 پیسے مقرر تھی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج جو فیصلہ کیا گیا ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ، ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہے ہیں تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل کے لیے100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر بھی فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے ، ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ، ریلوے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی تاکہ کرایوں کو منیج کیا جاسکے ۔

 وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ صدر مملکت نے موجودہ معاشی صورتحال میں رہنمائی کی، شکریہ ادا کرتے ہیں خطے کی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو مشکل کر دیا ہے ۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ  حکومت کےآج کے فیصلے کو اس نظرسے دیکھا جائے کہ یہ طوفان برپا کرنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا،  بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ جلد از جلد اس آگ کو بجھانے کی کوشش کریں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ  چند ہفتوں سے معاملہ بگڑتا چلا جارہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی عالمی منڈی میں قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ چکی ہے ، حکومت نے کفایت شعاری اور اخراجات میں کٹوتی عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا، تیل کی سپلائی بنیادی طور پر آبنائے ہرمز سے آتی ہے ،  جن ممالک کے پاس اسٹر یٹیجک ذخائر موجود ہیں وہاں بھی توانائی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ  مشکل وقت میں وزیراعظم نے کمیٹی بنائی جس نے بروقت فیصلے کیے ،  بروقت فیصلوں سے ایندھن کی فراہمی میں خلل نہیں آنے دیا گیا،  آج فیصلہ کیا گیا کہ بلینکٹ سسبڈی سے ہٹ کر صرف کمزور طبقات کا رخ کرے،  آج ایک بڑی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم اور وزراعلیٰ موجود تھے ، فیصلہ کیا گیا کہ شاید عالمی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بیلنکٹ سسبڈی کے ذریعے تحفظ نہیں دیا جاسکتا۔

 وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے بھرپور کوشش کی ہے کہ عوام کو تحفظ دیا جاسکے حکومت مجبوراً معاہدوں اور وعدوں کے تحت قیمت میں اضافہ کررہی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *