Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

6 عام عادات جو جان لیوا امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہیں

امراض قلب راتوں رات کسی فرد کو شکار نہیں بناتے بلکہ ایسا برسوں میں ہوتا ہے۔

روزمرہ کی چند عادات سے دل کے نظام کی صحت بتدریج متاثر ہوتی ہے۔

آپ کی غذا، نیند کا معمول، تناؤ اور دیگر چند عادات جان لیوا امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا شنار بنا دیتی ہیں۔

تو ان عام عادات کے بارے میں جانیں جو جان لیوا امراض قلب کا شکار بناتی ہیں۔

1- طبی ماہرین کےمطابق تمباکو نوشی سے دماغی شریانوں کو براہ راست نقصان پہنچتا ہے کیونکہ نائٹرک آکسائیڈ کی فراہمی گھٹ جاتی ہے۔

نائٹرک آکسائیڈ ایسا مرکب ہے جو بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کی کمی سے ورم بڑھتا ہے جبکہ بلڈ کلاٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

درحقیقت ایک یا 2 سگریٹس کا استعمال بھی امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

2- ماہرین کے مطابق دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے مسلز کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں جبکہ اعضا تک خون کی فراہمی بھی گھٹ جاتی ہے، جس سے نائٹرک آکسائیڈ بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

خون کی روانی متاثر ہونے سے میٹابولزم کے افعال بھی متاثر ہوتے ہیں اور ورم بڑھتا ہے اور یہ سب عناصر امراض قلب کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

3- 6 گھنٹے سے کم نیند کو عادت بنانے سے بلڈ پریشر متاثر ہوتا ہے جبکہ تناؤ بڑھانے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھتی ہے جس سے ورم میں اضافہ ہوتا ہے اور خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔

یہ سب عناصر طویل المعیاد بنیادوں پر امراض قلب کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

4- دائمی تناؤ سے کورٹیسول کی سطح مسلسل زیادہ رہتی ہے جس سے جسم پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے ورم بڑھتا ہے، شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے، انسولین کی مزاحمت بڑحتی ہے جبکہ شریانوں میں چربیلا مواد جمع ہونے لگتا ہے

5 – طبی ماہرین کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے انسولین کی مزاحمت اور تکسیدی تناؤ بڑھتا ہے جبکہ شریانوں میں چربیلا مواد جمع ہونے لگتا ہے جس سے شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی نمایاں علامات اکثر ظاہر نہیں ہوتیں۔

6- اسی طرح کولیسٹرول کے باعث شریانوں میں چربیلا مواد جمع ہونے لگتا ہے اور یہ دونوں عناصر جان لیوا امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے اہم ترین عناصر ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *