Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

شور میں آنکھیں بند کرکے سننے کی کوشش کرنا بیکار ہوتا ہے، تحقیق

اکثر افراد جب پوری توجہ سے کسی بات یا آواز کو سننے کی کوشش کرتے ہیں تو غیر ارادی طور پر آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ بینائی دماغ کا دھیان بھٹکاتی ہے اور آنکھیں بند کرنے سے دماغ کو سننے میں مدد ملتی ہے۔

مگر یہ خیال درست نہیں۔

یہ دلچسپ بات چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

شنگائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آنکھیں بند ہو یا کھلی، اس سے سننے کی صلاحیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

اس تحقیق میں رضاکاروں کو شامل کرکے ہیڈ فونز کے ذریعے متعدد آوازیں سنائی گئیں جبکہ اس کے ساتھ ان کے پیچھے بھی شور کی ریکارڈنگ پلے کی گئی۔

ان افراد کو کہا گیا تھا کہ وہ ہیڈفون کے والیوم کو اتنا رکھیں کہ پیچھے کے شور میں ہیڈفون کی آواز بمشکل سنائی دے۔

ان افراد کو پہلے آنکھیں بند کرکے یہ ٹاسک مکمل کرنے کا کہا گیا، اس کے بعد آنکھیں کھلی رکھ کر جس دوران وہ ایک بلینک اسکرین کو گھور رہے تھے، اسی طرح ایک تصویر کو دیکھتے ہوئے اور کسی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھی ایسا کرنے کے لیے کہا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ خیال درست نہیں کہ آنکھیں بند کرنے سے سننے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔

محققین کے مطابق کسی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے لوگ پس منظر کے شور کے باوجود ہیڈفون کی آواز کو زیادہ بہتر سن پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آںکھیں بند کرنے سے سننے میں مدد ملنے کی بجائے مدھم آواز کو شور میں سننا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

ای ای جی کے ذریعے دماغی سرگرمیوں کی ٹریکنگ سے محققین نے دریافت کیا کہ آنکھیں بند ہونے سے دماغ تفصیلات کو فلٹر کرنے میں مصروف ہو جاتا ہے اور سننے پر توجہ مرکوز نہیں کرتا۔

البتہ محققین کا کہنا تھا کہ کسی خاموش ماحول میں آنکھیں بند کرنے سے ضرور مدھم آواز کو سننے میں مدد مل سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *