Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

گوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں ایک بہت اہم اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کروم 148 کو اپریل کے وسط میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

جب اسے متعارف کرایا جائے گا تو کروم کے اس نئے ورژن میں روزمرہ کی براؤزنگ کا عمل زیادہ تیز ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ویڈیو اور آڈیوز کے لیے لیزی لوڈنگ کی آزمائش کروم میں کی جا رہی ہے۔

اگر آپ کو لیزی لوڈنگ کا علم نہیں، تو جان لیں کہ یہ فیچر غیر اہم اور آف اسکرین ریسورسز کے لوڈنگ کا عمل سست روی سے مکمل کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں پیج لوڈنگ پرفارمنس بہتر ہو جاتی ہے جبکہ بینڈ ودتھ یوزایج گھٹ جاتا ہے۔

مثال کے طور پر آپ کسی ایسی ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہیں جس میں تصاویر کی بھرمار ہوتی ہے تو عام طور پر اس پیج کے تمام عناصر پہلے لوڈ ہوتے ہیں جس کے بعد ہم اس پر براؤزنگ کرتے ہیں۔

لیزی لوڈنگ سے ان تصاویر کی لوڈنگ کچھ دیر کے لیے رک جاتی ہے جن کو اس وقت تک دیکھنا ممکن نہیں ہوتا جب تک اسکرولنگ نہ کی جائے، جس سے پیج کو تیزی سے لوڈ ہونے میں مدد ملتی ہے۔

کروم میں لیزی لوڈنگ سپورٹ موجود ہے مگر یہ فیچر ابھی تصاویر کے لیے کام کرتا ہے مگر اب اسے ویڈیو اور آڈیو تک توسیع دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *