Daily Shujaat Quetta
April 17, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئےوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیابھارت نے ایرانی تیل کی ادائیگیاں چینی یوآن میں شروع کر دیں: خبررساں ایجنسیپاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں، ٹرمپٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ لیکن بحری ناکا بندی جاری رکھنے کا اعلانلبنان میں جنگ بندی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیایورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے: فرانسبھارتی میڈیا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارت کاری کا دعویٰوزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی:ترک صدرپاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئےوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیابھارت نے ایرانی تیل کی ادائیگیاں چینی یوآن میں شروع کر دیں: خبررساں ایجنسیپاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں، ٹرمپٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ لیکن بحری ناکا بندی جاری رکھنے کا اعلانلبنان میں جنگ بندی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیایورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے: فرانسبھارتی میڈیا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارت کاری کا دعویٰوزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی:ترک صدر

مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گےکہیں اور نہیں، ہم اس پر اعتماد کرتے ہیں امریکا پر نہیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ  مذاکرات صرف پاکستان  میں ہوں گے کہیں اور نہیں، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا قابلِ بھروسہ ملک نہیں،  ایران نے پاکستان کو قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث قرار دیا ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ  مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کوششوں کو ایران کی جانب سےسراہا گیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران خطے میں بالادستی نہیں ،خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے، کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا،  آئی اے ای اے نے بھی ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ  ایران 1979 کے انقلاب کے بعد سے مسلسل دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ 47 برس سے امریکا اور صیہونی قوتوں کا دباؤ بر داشت کیا، مگر وہ ناکام رہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں بالادستی چاہتا ہے، امریکا اس کی حمایت کرتا ہے، امریکا نے مذاکرات کے دوران اچانک حملے کیے، سفارتی عمل متاثر ہوا۔ ایران کو جانی و مالی نقصان کے باوجود قوم متحد اور مضبوط ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *