Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

 وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ ختم کرکے قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم اور امیر قطر کی  ملاقات میں خطے کی صورتحال، خصوصاً خلیج میں کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم نے قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

شہباز شریف اور قطری امیر نے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبا زشریف نے امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پرزور دیا۔

اس س قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر وزیر مملکت خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاء تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی، ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو قطری مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی دی جب کہ وزیراعظم اور پاکستانی وفد کی آمد پر دوحہ ائیر پورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *