Daily Shujaat Quetta
April 17, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
50 سال بعد انسانوں کی چاند کے قریب واپسی، ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ تاریخی مشن پر روانہگوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر اسکلز متعارفسب میرین کیبل کی مرمت، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونیکا امکانیوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک بہت دلچسپ تبدیلی کر دی گئیحکومت کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، عمر گل کو بولنگ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکانتونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل، وزیر صحت پنجاب کی تصدیقوزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےپاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں: امریکی صدر ٹرمپ50 سال بعد انسانوں کی چاند کے قریب واپسی، ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ تاریخی مشن پر روانہگوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر اسکلز متعارفسب میرین کیبل کی مرمت، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونیکا امکانیوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک بہت دلچسپ تبدیلی کر دی گئیحکومت کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، عمر گل کو بولنگ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکانتونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل، وزیر صحت پنجاب کی تصدیقوزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےپاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں: امریکی صدر ٹرمپ

پی ایس ایل کی کارکردگی صرف پلیئر کی شناخت کیلئے کافی ہے ، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے: سلمان آغا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے بیٹر کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل کی کارکردگی صرف پلیئر کی شناخت کیلئے کافی ہے ، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے،  آج اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا پرفارم کرکے کم بیک کریں۔

جمعرات کو پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 150 رنز اسکور کیے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

میچ کے بعد کراچی کنگز کے پلیئر اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ،کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا پرفارم کرکے کم بیک کریں۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ مجھے اسٹارٹ مل رہے ہیں لیکن میں اسکو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر پارہا ، بطور پلیئر میں سیٹ ہونے کے بعد بڑا اسکور کروں ، 20 میں اسکور جانے کے بعد مجھے اسکو بڑے اسکور میں تبدیل کرنا چاہیے ،  جب ٹاپ تھری میں اسکور ہوتا ہے تو ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، آج کا وکٹ 170 والا تھا لیکن ہم وہاں تک اسکور نہیں کرسکے ۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ میرا ورلڈ کپ بھی اچھا نہیں رہا اور پی ایس ایل بھی اچھا نہیں جارہا جس پر مجھے تشویش تو ہے، 2027 ففٹی اوور ورلڈ کپ کے قریب اگر ضرورت ہوئی تو ٹی ٹوئنٹی سے بریک لینے کا سوچ سکتا ہوں ، ففٹی اوور کا ورلڈ کپ ہر کسی کیلئے اہم ہوتا ہے ، میرے لیے بھی بہت اہم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی صرف پلیئر کی شناخت کیلئے کافی ہے ، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے ، یہاں ہے پرفارم کرنے والے پلیئر کو ڈومیسٹک میں مزید نکھارنا چاہے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *