Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

آبنائے ہرمز پرکسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے، متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے  آبنائے ہرمز کو  مکمل اور غیر مشروط طور  پر کھولنےکا مطالبہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں بین الاقوامی معاشی کانفرنس میں اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون  ریم الہاشمی نے کہاکہ آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے، بین الاقوامی گزرگاہیں سب کے لیے مشترکہ مفاد ہوتی ہیں۔

ریم الہاشمی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم راستہ ہے، جہاں سے تقریباً دنیا کی پانچویں حصے کے برابر توانائی گزرتی ہے، اس کے علاوہ یہ کئی اہم اشیاء کی ترسیل کے لیے بھی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

ایران کے حملوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  ہماری کمیونٹی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یو اے ای نے جس طرز زندگی کو اپنایا ہے، وہ صرف خوشحالی ہی نہیں بلکہ محفوظ زندگی بھی فراہم کرتا ہے،  یہ ہمارے ملک کی قیادت اور اماراتی جذبے کا ثبوت ہے۔

اماراتی وزیر نے   امریکا میں آئندہ 10 سال میں مزید 1.4 ٹریلین  ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  امریکا کے ساتھ ہماری شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے، حالیہ علاقائی کشیدگی نے اس تعلق کو مزید مضبوط کیا ہے، ہم پہلے ہی امریکی معیشت میں تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں اور آئندہ 10 سال میں مزید 1.4 ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کا عزم رکھتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *