پاکستان سپر لیگ سیزن 11کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نےکراچی کنگز کو 11 رنز سے ہرادیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز اسکور کیے۔
ملتان کی جانب شان مسعود نے 46، جوش فلپی نے 44 اور اویس ظفر نے 36 رنز اسکورکیے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی کنگز کے بیٹرز نے اچھی فائٹ کی لیکن وہ 196 رنز پر ہمت ہارگئے۔ ریزا ہینڈرکس نے 49، عباس آفریدی نے 34 اور معین علی نے 27 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے عرفات منہاس نے تین اور پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply