Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی تعلیمی شعبے کی سرپرستی اور بھرپور تعاون کرے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام ترقی اورامن کے لیے تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی تعلیمی شعبے کی سرپرستی اور بھرپور تعاون کرے۔بلوچستان میں تعلیمی خدمات کے میدان میں جماعت اسلامی کا کردار روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔

انہوں نے نجی تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ یتیموں، غریبوں اور مستحق طلبہ کو مفت تعلیم کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں دارارقم اسکول سسٹم کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے شہید بیرسٹر عدنان کانسی شہید فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ارباب محمد افضل کانسی، دارارقم اسکول سسٹم کے ڈائریکٹر زاہد اختر بلوچ اور طیب فرید نے بھی خطاب کیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بچوں کو ناخواندہ رکھنا اور انہیں تعلیم سے محروم کرنا ایک سنگین جرم اور بڑا گناہ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت اور عملی کردار سازی بھی نہایت ضروری ہے، کیونکہ بغیر تربیت اور عمل کے تعلیم کے ثمرات حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کی حقیقی خدمت وہی لوگ کر رہے ہیں جو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں میں لاکھوں بچے زیر تعلیم ہیں، تاہم مخلوط اور مہنگی تعلیم کے باعث کئی سماجی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں جن پر توجہ دینا ضروری ہے۔تقریب کے اختتام پر تعلیم کے فروغ، معیار کی بہتری اور مستحق طلبہ کی معاونت کے حوالے سے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *