Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

اچھی صحت کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟

اگر آپ دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ عادت صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ان اثرات سے بچنا بہت آسان ہے۔

آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ گھنٹوں بیٹھ کر گزارتے ہیں تو قدموں کی تعداد کو بڑھا کر آپ متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں 72 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں اضافی قدم چلنے سے مختلف امراض سے متاثر ہونے اور موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ روزانہ 10 ہزار قدم چلتے ہیں تو اس سے قبل از وقت موت کا خطرہ 39 فیصد جبکہ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک کا خطرہ 21 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

اس سے قبل ان محققین کے ابتدائی تحقیقی کام میں زیادہ قدم چلنے اور قبل از وقت موت اور امراض قلب کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق ثابت کیا گیا تھا۔

دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی دریافت کیا گیا کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے قبل از وقت اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مگر اس نئی تحقیق میں براہ راست جائزہ لیا گیا کہ چہل قدمی سے کس حد تک زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے اثرات سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں شامل افراد کا ڈیٹا وئیر ایبل ڈیوائسز کے ذریعے اکٹھا کیا گی

محققین نے بتایا کہ چہل قدمی کو بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کا مکمل حل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ آپ گھنٹوں بیٹھے رہیں اور پھر کچھ دیر چہل قدمی کرکے مطمئن ہو جائیں مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ہر طرح کی جسمانی سرگرمیاں صحت کے لیے اہم ہوتی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *