Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

پی ایس ایل11: پشاور زلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے ہرادیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پشاور   زلمی نے بابر اعظم کی سینچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز  سے  ہرادیا۔

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، یہ  پی ایس ایل کا تیسرا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

پشاور  زلمی کی جانب سےکپتان  بابر اعظم نے اننگز کی آخری گیند  پر 2  رنز بناکر  ٹی ٹوئنٹی کی  اپنی بارہویں سنچری مکمل کی۔

بابرا عظم نے سنچری 52 گیندوں پر اسکور کی ، جس میں 6  چوکے اور 4  چھکے شامل تھے۔ان کے علاوہ  کوشال مینڈس نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔

 بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی 47 شراکتوں کا ریکارڈ بھی برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے، اُنہوں نے میچ میں کوشال مینڈس کے ساتھ دوسری وکٹ پر 135 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

کوئٹہ کی جانب سے عثمان طاق، ابرار احمد اور جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز  وقفے وقفے سے  پویلین پہنچتے  ر ہے، ٹیم 19ویں اوور میں 137 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئی، بیون جیکبز نے 34 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی۔

علی رضا اور محمد باسط نے تین، تین، ایرن ہارڈی نے دو کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا، اس فتح کے ساتھ پشاور زلمی کے 15 پوائنٹس ہوگئے ہیں، وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست بھی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *