Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

شہید ملک ناز کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،حاجی علی مدد جتک

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے خضدار کے علاقے بَجوئی میں شرپسند عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والی بہادر لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی بیٹی نے وطن عزیز کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ شہید ملک ناز کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، انہوں نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ روایت قائم کی،شہید کے شوہر بھی لیویز فورس میں خدمات انجام دیتے ہوئے دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں، یہ خاندان وطن پر قربانیوں کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ملک ناز اپنے پیچھے تین معصوم بچوں کو سوگوار چھوڑ گئیں، حکومت ان کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہامن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، شہداءکا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *