Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

تجارت، کاروبار، شاہراہوں کی بندش کے باعث بلوچستان ”نو گو ایریا“ بنا دیا گیا ہے،مولانا ہدایت الرحمان

امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ تجارت، کاروبار،انٹرنیت بارڈرزاور مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث بلوچستان کو عملاً ریگستان اور “نو گو ایریا” بنا دیا گیا ہے۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں کی راہ میں رکاوٹیں ومشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔بدامنی بے روزگاری وبدعنوانی اورجبری گمشدگیاں ہمارے بڑے مسائل ہیں جن کے حل ہونے سے ترقی وخوشحالی اورامن کی راہ ہموارہوگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وفودسے ملاقات اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو آئی ٹی تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنا رہی ہے۔ جماعت اسلامی دعوتی دینی پارلیمانی خدمات کیساتھ نہ تعلیمی ادارے،ہسپتال اور ایمبولینس سروسز بھءچلا رہی ہے بلکہ یتیم بچوں کی کفالت بھی کر رہی ہےدیگر مذہبی،قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس ماڈل کی تقلید کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ منکرات،ظلم وجبراور لاقانونیت کے راستے کو روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔بلوچستان کو بدامنی کے حوالے کرنے والے ہرگز عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔طاقت کااستعمال کرکے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔صوبے بھر میں اسٹریٹ کرائمز اور شاہراہوں کی بندش سے عوام شدید پریشانی،کرب وازیت اور خوف کا شکار ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور حکومت کو محض بیانات اور دعوو¿ں کے بجائے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ امن، روزگار،ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی حالت بدلنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےمگر بدقسمتی سے اس کی جدوجہد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ان شاءاللہ مسائل میں کمی آئے گی۔امرائے اضلاع وہرسطح کے ذمہ داران دعوتی مہم میں تیزی وبہتری لائے ڈورٹوڈور عوام سے رابطہ رکھے آئندہ دنوں میں عوامی رابطہ مہم اور مختلف علاقوں وزونزکے دورے بھی کریں ۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *