Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

دہشتگردی کےخلاف خاتون کانسٹیبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کی،ضیاءاللہ لانگو

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ خضدار میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کی تاریخ پہلی خاتون کانسٹیبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرکے جام شہادت نوش کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت شہداءکے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے ملک کی خاطر ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اپنے جاری کردہ بیان میں میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ملک ناز کی قربانی نہ صرف پولیس فورس بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، ان کی بہادری اور فرض شناسی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ شہداءنے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر کبھی ہتھیار نہیں ڈالے، یہی جذبہ دہشت گردی کے خلاف ہماری اصل طاقت ہے بلوچستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گاانہوں نے کہاکہ شہیدلیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی قربانی اس لحاظ سے بھی عظیم ہے کہ ان کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن پر قربان ہو چکے ہیں حکومت شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہاءنہیں چھوڑا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *