Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

امریکا سفارتی عمل میں سنجیدہ نہیں، قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ڈیڈ لائنز پر یقین نہیں رکھتے، ایران

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے امریکا نے  سمندری ناکہ بندی کرکے ایرانی بحری جہاز پر حملہ کیا، امریکی اقدام جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے سیزفائرکی خلاف ورزی کی، ہم نے پاکستانی ثالث کار کو بتا دیا ہے کہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد نہیں آرہے، امریکا نے دوبارہ جارحیت کی تو پھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے دکھا دیاکہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں، امریکا نے جارحانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے اور جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا امریکی تجاویز غیرسنجیدہ اور اس کے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں، ایران نے اپنے مطالبات کو واضح طور پر بیان کیا ہے اور انہیں تبدیل نہیں کرے گا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا ایران کے قومی مفادات کے تحفظ کی بات آتی ہے تو ہم ڈیڈ لائنز یا الٹی میٹم پر یقین نہیں رکھتے، اگرامریکا اور اسرائیل نئی جارحیت شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہماری مسلح افواج اس کا جواب دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی حملوں سے پہلے آبنائے ہرمز محفوظ تھا، پاکستانی ثالث کی وضاحت کے باوجود امریکا نے کہا لبنان میں جنگ بندی معاہدے کاحصہ نہیں تھا، امریکا نے سمندری ناکہ بندی کرکے ایرانی بحری جہاز پر حملہ کیا، امریکی اقدام جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی ثالث کار کو بتا دیا ہے کہ ایران کا امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا امریکا نے دو بار مذاکرات کی خلاف ورزی کی، امریکا نے ایران پر حملہ کیا، ایرانی عوام کو قتل کیا، انفرا اسٹرکچر کو تباہ کیا، موجودہ جنگی نوعیت کی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کویکطرفہ معمول پر لانا ممکن نہیں ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *