Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

میٹا کا اپنی تمام ایپس کے لیے بہت بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان

میٹا نے اپنے اکاؤنٹس سینٹر کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس اکاؤنٹس سینٹر کو اب میٹا اکاؤنٹ کا نام دیا گیا ہے جہاں کمپنی کی ایپس جیسے فیس بک، انسٹا گرام، تھریڈز اور واٹس ایپ سمیت تمام میٹا اکاؤنٹس تک بیک وقت رسائی ممکن ہوگی۔

ایپس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی ڈیوائسز جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) گلاسز اور میٹا کوئیسٹ ہیڈ سیٹس تک رسائی بھی وہاں دی جائے گی۔

اس تبدیلی کا مقصد میٹا اکاؤنٹس کو کنٹرول کرنے کا عمل آسان بنانا ہے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ اپ گریڈ بتدریج آئندہ سال تک متعارف کرائی جائے گی۔

میٹا ایپس کی تمام سیٹنگز تک میٹا اکاؤنٹ سے رسائی حاصل کی جاسکے گی اور آپ وہاں ای میل ایڈریسز، کنکٹڈ اکاؤنٹس اور تمام اکاؤنٹس کے لیے سنگل پاس ورڈ وغیرہ جیسے آپشنز استعمال کرسکیں گے۔

البتہ واٹس ایپ پاس کیز کو واٹس ایپ کے اندر ہی کنٹرول کیا جاسکے گا۔

اسی طرح کسی ایپ سے متعلق مخصوص سیٹنگز جیسے فیس بک پوسٹس دیکھنے والے افراد کی فہرست کو صرف فیس بک سیٹنگ میں ہی دیکھا جاسکے گا اور اس طرح کی مخصوص سیٹنگز میٹا اکاؤنٹ میں موجود نہیں ہوں گی۔

میٹا اکاؤنٹ میں پیرنٹل کنٹرولز میں صارفین کو دستیاب ہوں گے تاکہ آپ اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کو سپروائز کرسکیں۔

کمپنی کے مطابق یہ صارف کا اختیار ہوگا کہ کونسی ایپس اور ڈیوائسز کو میٹا اکاؤنٹ ڈیش بورڈ کا حصہ بنائیں جبکہ آپ ہر اکاؤنٹ کے لیے مختلف میٹا اکاؤنٹس بھی تیار کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *