Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

عبدالرﺅف کی وفات سے پارٹی مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ،سینیٹر جان محمدبلیدی

تربت۔ نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ نیشنل پارٹی کراچی ملیر کے نظریاتی و فکری رہنما عبدالرو¿ف بلوچ گزشتہ رات انتقال کرگے ہیں۔ عبدالروف اور ان کے والد محترم سائیں پیربخش بلوچ سیاسی و فکری جدوجہد کے ساتھی رہے ہیں سائیں پیربخش کا تعلق بھی ملیر کراچی سے رہا ہے لیکن ان کی سیاسی و فکری جدوجہد کا تعلق بلوچستان کے قوم پرست تحریک سے رہی ہے اور انہی کے نقش قدم پر ان کے فرزند عبدالرو¿ف بلوچ طالب عملی سے بلوچ سیاست سے منسلک رہے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بعد بی این وائی ایم کے ساتھ رہے بلوچستان نیشنل موومنٹ اور بعد میں ایسی تسلسل سے نیشنل پارٹی کے ساتھ آخر دم تک ساتھ رہے۔ عبدالرو¿ف نظریاتی سیاسی رہنما کے ساتھ ایک دانشور و لکھاری بھی تھے سماج میں موجود مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔ زاتی طور پر میرے بہت ہی پیارے دوستوں رہے ہیں جب میں روزنامہ رہبر میں تھا تو عبدالرو¿ف بھی عملا اس ادارے کے ساتھ منسک تھے سماجی مسائل پر ان کی گہری نظر تھی روزنامہ رھبر میں وہ مسائل پر لکھتے رہے اور خصوصا سماج میں موجود مسائل پر رھبر کے لیے کارٹون کی شکل میں تصاویر بناتے تھے جن کو عوام میں زبردست پزیرائی بھی ملتی رہی ہے۔ عبدالرو¿ف بلوچ کو ان کے سیاسی و فکری خدمات پر نیشنل پارٹی کی قیادت کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *