Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پاکستان میں معاشی استحکام کےلئے نجی شعبے اور حکومت کے درمیان مضبوط روابط نہایت ضروری ہیں،سیدال خان ناصر

کوئٹہ +کراچی۔ سینیٹ کے قائم مقام چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے نجی شعبے اور حکومت کے درمیان مضبوط روابط نہایت ضروری ہیں، پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اور ایسی جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی جس سے کسانوں، تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے کاروباری شخصیت احمد چنائے کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں تاجر برادری، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیدال خان ناصر نے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور معاشی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا بنیادی ستون اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے، جو مستقبل میں ایک اہم کاروباری حب کے طور پر مزید ابھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے تاجر برادری اور صنعت کاروں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو حکومت تک مو¿ثر انداز میں پہنچایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔اس موقع پر احمد چنائے نے ملکی ترقی میں بزنس کمیونٹی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے نجی شعبے اور حکومت کے درمیان مضبوط روابط نہایت ضروری ہیں۔تقریب کے شرکاءنے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے روابط اور مشاورت سے معاشی پالیسیوں کی تشکیل میں مثبت اور مو¿ثر نتائج حاصل ہوں گے۔سیدال خان ناصر نے مزید کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اور ایسی جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی جس سے کسانوں، تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارت کے استحکام سے ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر اور سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے بورڈ ممبر احمد چنائے ملک کے معروف کاروباری رہنما ہیں، جو مختلف صنعتی و تجارتی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *