Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

102 یونٹ کا بل 11800روپے، آپ صارف نہيں بکراکہا کریں: قائمہ کمیٹی اجلاس میں کامل آغا پاورڈویژن پر برس پڑے

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں  بجلی کی لوڈشیڈنگ پر  بحث  چھڑگئی، سینیٹر کامل علی آغا نے پاور ڈویژن کے حکام سے کہا کہ آپ صارفین کو کنزیومر  نہ کہا کریں،  بکرے کہا کریں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بحث  کےد وران  سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ  ان کا پارلیمنٹ لاجز کا 102 یونٹ کا بل 11ہزار 800 روپے آیا ہے، استعمال شدہ یونٹس کی قیمت 3300 روپے اور ساڑھے 8 ہزار روپے ٹیکس ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے پاور ڈویژن کے حکام سےکہا کہ آپ صارفین کو کنزیومر نہیں بکرے کہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ  بکرا تو معذرت کے ساتھ اس وقت حکومت بنی ہوئی ہے، جب سے سولر آیا ہے 200 یونٹ والا سلیب ہی بدل گیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو  نےکہا کہ کہیں سپر ٹیکس تو کہیں جگا ٹیکس لگایا جاتا ہے، بس سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس لگانا رہ گیا ہے، آپ کہتے ہیں بجلی سرپلس ہے، لیکن لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو رہی۔

پاور ڈویژن حکام نےجواب دیاکہ ایل این جی نہیں آرہی اس لیے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

کامل علی آغا نے سوال کیا کہ کیا آپ کی 48 ہزار  میگاواٹ میں  سے ساری بجلی ایل این جی پر بنتی ہے؟ اس پر  پاور ڈویژن حکام نے جواب دیا کہ اکنامک میرٹ آرڈر کے تحت کہیں کہیں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *