Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ملکوں کی زندگی میں محنت کش قابل فخر افرادی قوّت ہےں ،گورنر بلوچستان

کوئٹہ ۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ملکوں کی زندگی میں محنت کش وہ قابل فخر افرادی قوّت ہے جو قوموں کی تعمیر کرتی ہے، آبادیوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور قوموں کو ذلت سے عظمت کی جانب گامزن کرتی ہے۔ آج ہم اپنے تمام مزدوروں اور کسانوں کی محنت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور قربانیاں ہماری معیشت اور معاشرت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔ مزدور اور کسان ہمارے شہروں، دیہاتوں، کھیتوں اور صنعتوں کی تعمیر کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ وہ پائیدار معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے بغیر تعمیر و ترقی ایک خواب ہی رہیگی۔ آج انٹرنیشنل لیبر ڈے کے موقع پر ہمیں تمام زیاکش طبقہ کے وقار کو ہمیشہ برقرار رکھنے کا عہد کرتا ہوگا۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری قومی اقدار و روایات جو اسلامی تعلیمات میں گہری جڑی ہوئی ہیں اس معاملے میں ہماری واضح رہنمائی کرتی ہیں۔ اسلام ہمیں محنت کا احترام کرنے، مزدوروں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آنے اور اجرت کی فوری اور منصفانہ ادائیگی کو یقینی بنانے کا درس دیتا ہے۔ سردست ہم روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ روزگار پیدا کرنے، بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے اور افراد کو معاشی طور خودمختار بنانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ وہ معاشی اور سماجی زندگی میں فعال طور پر اپنا حصہ ڈال سکیں۔ لیکن حقیقی تبدیلی کیلئے مزید اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ آج کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، قومی تعمیر و ترقی تیزی سے تجارت، صنعت اور اختراعات کے ذریعے تشکیل پا رہی ہے۔ آج ہم اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کا عزم کرتے ہیں جہاں ہر مزدور اور ہر کسان فخر، تحفظ اور امید کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *