Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

مدارس کا معاملہ بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائےگا، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ان سے اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام، سیاسی ہم آہنگی کے فروغ اور مختلف عوامی و انتظامی امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر حالیہ دنوں میں مدارس کے حوالے سے پیدا ہونے والے بعض امور پر بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام مسائل کو باہمی افہام و تفہیم اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں پائیدار امن، برداشت اور مکالمے کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مفاد میں سیاسی ہم آہنگی اور تعاون ناگزیر ہے ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ رابطوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ابھرتے ہوئے مسئلے کو بروقت اور خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ میں جمعیت علماءاسلام کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا اسجد محمود بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *