Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ریلوے لائن منصوبہ جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی بنیاد رکھے گا، سینیٹر محمد عبدالقادر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گوادر سے جیکب آباد تک ریلوے لائن کیلئے زمین کے حصول کے عمل کا آغاز ایک اہم پیشرفت ہے جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے معاشی و تزویراتی اہمیت رکھتی ہے یہ ریلوے لائن منصوبہ گوادر، تربت، پنجگور، بسیمہ، خضدار اور جیکب آباد کو آپس میں ملاتے ہوئے ایک ایسے جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی بنیاد رکھے گا جو پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے یہ پیشرفت پاکستان کی اس وسیع تر حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت ایران تک زمینی راستوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے خاص طور پر گوادر،گبد روٹ کو سب سے مختصر اور مو¿ثر راستہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ترسیلی وقت میں 87 فیصد تک کمی متوقع ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی نئی جہت ملے گی۔ یہ منصوبہ عالمی و علاقائی حالات کے تناظر میں بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جہاں سمندری راستوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں متبادل زمینی راستے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اس ریلوے لائن کے ذریعے تیسرے ممالک کے لیے ایران تک محفوظ اور قابلِ اعتماد ترسیلی نظام فراہم کیا جا سکے گا جو پاکستان کو ایک اہم ٹرانزٹ حب بنانے میں معاون ہوگا۔ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے. اس منصوبے کو شفافیت، بروقت تکمیل اور مو¿ثر منصوبہ بندی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا تو یہ منصوبہ بلوچستان کی معاشی حالت کو بہتر بنائے گا اور پاکستان کی علاقائی حیثیت کو بھی مضبوط کرے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *