Daily Shujaat Quetta
June 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کا طالب علموں سے مبینہ رشوت لینے کے واقعہ کا نوٹس

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے طالب علموں سے مبینہ رشوت لینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایگل اسکواڈ کے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے پر کارروائی کی گئی۔ معطل کیے گئے اہلکاروں میں کانسٹیبل محب اللہ، کانسٹیبل عادل رشید اور کانسٹیبل تاج محمد شامل ہیں، جو سٹی ایریا میں تعینات تھے۔حکام کے مطابق اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار دو کم عمر طالب علموں فیضان عمران اور آفتاب احمد سے 7 ہزار 500 روپے زبردستی وصول کیے تھے۔

واقعہ سٹی پولیس کی موبائل گشت ٹیم کے علم میں آنے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔پولیس کے مطابق طالب علموں نے تحقیقات کے دوران واقعہ کی تصدیق کی، جس کے بعد معاملہ ڈی آئی جی کوئٹہ کے نوٹس میں لایا گیا۔ مزید تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر تینوں اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ محکمہ پولیس میں موجود خود احتسابی نظام کے تحت کسی اہلکار کو اختیارات کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے واقعات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *