Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کیسکوکی جانب سے نادہندہ سرکاری محکموں سمیت مختلف گھریلواور کمرشل صارفین کے برقی کنکشنز منقطع

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے مختلف ٹیمیںصوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں ایسے تمام نادہندگان کے برقی کنکشنزمنقطع کیئے جا رہے ہیں جن کے ذمہ بجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات واجب الاداہیں۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ناہندہ سرکاری محکموں کے کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کئے جن میںمحکمہ پی ایچ ای کے واٹرسپلائی اسکیم، لوگل گورنمنٹ، محکمہ صحت،محکمہ واسا، ریلوے، محکمہ پولیس، بی اینڈ آر، جوڈیشل کمپلیکس کے کنکشنزشامل ہیں جبکہ اس دوران کیسکو ٹیموںنے کوئٹہ شہرمیں جناح روڈ، جیل روڈاوردیگر علاقوںمیں اسٹریٹ لائٹس کے کنکشنزبھی بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے۔

کیسکولورالائی آپریشن سرکل کی ٹیموںنے محکمہ پی ایچ ای، محکمہ پولیس، بی اینڈآر، محکمہ تعلیم ،لائیواسٹاک اینڈڈیری، فاریسٹ اینڈوایلڈلائف، میونسپل کمیونٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیوپلمنٹ، سوشل ویلفیئراورپاپولیشن اینڈپلاننگ کے مختلف دفاتر کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے جبکہ رکھنی کے علاقے میں11kv فیڈروں کے 8 برانچ بھی کاٹ کر نادہندگان کے بجلی منقطع کردئےے گئے ۔ اسکے علاوہ کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموںنے کارروائی کے دوران بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر محکمہ ایریگیشن، پی ایچ ای، لائیواسٹاک، فاریسٹ اور بی اینڈآرکے کنکشنز منقطع کردئےے۔

علاوہ ازیں کیسکوسبی آپریشن سرکل کے تحت کیسکوٹیموںنے سبی سرکل کے زیرانتظام مختلف علاقوںمیں موجود نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئےے جن میں محکمہ پی ایچ ای، فاریسٹ اینڈوایلڈلائف، میونسپل کمیونٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیوپلمنٹ، سوشل ویلفیئر،محکمہ پولیس، بی اینڈآر، محکمہ تعلیم ،لائیواسٹاک اینڈڈیری اورپاپولیشن اینڈپلاننگ کے برقی کنکشنزشامل ہیں۔اسی طرح کیسکومکران سرکل میں آپریشن ٹیموںنے پنجگور، تربت اور گوادر کے علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ بی اینڈآر، لوکل گورنمنٹ اور ٹاون کمیٹی کے برقی کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے ۔واضح رہے کہ کیسکونے تمام نادہندہ سرکاری محکموں سمیت گھریلو،کمرشل اور دیگر پرایﺅیٹ صارفین کو بقایاجات کی ادائیگی کےلئے نوٹسز بھی ارسال کردئےے ہیں جن کے ذمہ مجموعی طورپر بلوں کی میں اربوں روپے واجب الاداہیں۔ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں نادہندگان کے برقی کنکشنز بلاتفریق منقطع کئے جارہے ہیں۔ کیسکونے نادہندہ صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات فوری طور پر ادا کریںتاکہ بعد میں بجلی منقطع ہونے یا مزید کسی نقصان اور پریشانی سے بچاجاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *