جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے صوبہ بھر میں کامیاب شٹر ڈاو¿ن، بڑی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے انعقاد پر انجمنِ تاجران، تمام تاجر برادری، اضلاع کے ذمہ داران، جید علماءکرام اور کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس ولولے، جذبے اور پ±رعزم انداز سے عوام سڑکوں پر نکلے، وہ نہایت قابلِ دید اور حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے، اور ہم اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیدار ہو چکے ہیں اور کسی بھی دباو¿ کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے کے طور پر 10 تاریخ کو صوبے کے تمام اضلاع سے قافلے کوئٹہ کا رخ کریں گے، جہاں ایک عظیم الشان اجتماع اور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور تیاری کریں، عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جدوجہد میں شریک کریں تاکہ ایک مضبوط، منظم اور مو¿ثر عوامی طاقت کے ذریعے اپنے مطالبات کو منوایا جا سکے۔

Leave a Reply