تحریر ۔وقاص احمد کاشی
ایک کروڑ سے زائد بیرون ملک مقیم پا کستا نی، وطن عز یز کا قیمتی سر ما یہ ہیں، ان کی طر ف سے ہر سال اربوں ڈالر کی تر سیل پا کستان کی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہے چنا نچہ ا ندرون ملک اور بیرون ملک ان کے مسا ئل اور شکا یات کو تر جیحی بنیا دوں پر جلد از جلد حل کر نے کے لئے وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں ”کمشنر شکا یات برا ئے اوورسیز پا کستا نیز“(Grievance Commissioner for Overseas Pakistanis) کے نا م سے ایک دفتر الگ سے کام کر رہا ہے جس کی نگرا نی خود وفاقی محتسب کر تے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نئے وفاقی محتسب جناب نو ید کامران بلو چ نے ما رچ2026ءمیں چا رج سنبھا لتے ہی دیگر شعبوں کے سا تھ ساتھ وفاقی محتسب میں قا ئم ”اوورسیز ونگ“سے بھی تفصیلی بر یفینگ حا صل کی اور اس کی کا رکر دگی میں بہتر ی لا نے کے لئے ہدا یات بھی جا ری کیں۔
شکا یات کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز کا دفتر، بیرونی مما لک میں قا ئم پا کستا نی سفا رتخا نوں اور پا کستان کے تمام بین الاقوامی ہوا ئی اڈوں پر قا ئم کئے گئے ”یکجا سہو لیا تی ڈیسکوں“One Window Facilitation Desks) (کے ذریعے بھی اوورسیز پا کستا نیوں کی خد مت میں مصر وف ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستا نی اپنی شکا یات سا دہ کا غذ پر اردویا انگر یز ی میں لکھ کر ای میل (mohtasiboverseasgcommissioner)، فیکس (051-9217224)، وٹس ایپ یا ڈاک کے ذریعے برا ہ راست بھی ”شکا یات کمشنر“ کو ارسال کر سکتے ہیں جن پر 24 گھنٹوں کے اندر اندر متعلقہ محکموں کے تو سط سے مسئلے کے تد راک کے لئے کا رروائی شر وع کر کے شکا یت کنند ہ کو ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جا تا ہے۔ کو شش کی جاتی ہے کہ NICOP,POC، پا سپورٹ کی تجد ید، نئے پا سپورٹ کے اجرا ءیا اسی نو عیت کی دیگر عمو می شکا یا ت کا ابتدا ئی سطح پر ہی بیس پچیس دنوں میں ازالہ ہو جا ئے، جب کہ ایسی شکا یات جن میں ایک سے زیا دہ محکمے ملوث ہوں ان کا فیصلہ بھی زیا دہ سے زیا دہ 60 دنوں میں کر دیا جاتا ہے اور ضرورت پڑ نے پر وٹس ایپ یا وڈیو کال کے ذریعے شکا یت کنند ہ کا نقطہ ءنظر/ مو قف بھی حا صل کر لیا جا تا ہے۔ شکا یت کنند گا ن کی مز یدر ہنما ئی کے لئے وفاقی محتسب کی ویب سائٹ (www.mohtasib.gov.pk) بھی مو جود ہے نیز فون نمبر 051-9217259یا ہیلپ لائنز051-9213886-7پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں شکا یت درج کر انے کی نہ تو کو ئی فیس ہے اور نہ ہی وکیل کی ضرورت۔ یہاں سا ئل خود ہی اپنا وکیل ہو تا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی محتسب کے احکا مات کی روشنی میں تمام پا کستانی سفا رتخا نوں نے اپنے دفتر میں ایک سینئر افسر کو فو کل پر سن مقرر کر نے کے علا وہ ہفتے میں ایک دن اور وقت مخصو ص کر رکھا ہے تا کہ دیا ر غیر میں مقیم پا کستا نی، سفیر محترم یا فو کل پر سن سے برا ہ راست ملا قا ت کر کے اپنی شکا یات پیش کر سکیں۔ علا وہ ازیں پا کستا نی مشنز کو کہا گیا ہے کہ مہینے میں کم از کم ایک مر تبہ کھلی کچہر ی لگا ئیں اور آن لا ئن، وٹس ایپ یا تحر یر ی صورت میں بھی شکا یات سن کر یا وصول کر کے بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل حل کر یں۔ اس سلسلے میں تمام پا کستا نی سفا رتخا نے، وفاقی محتسب سیکرٹیر یٹ کو ہر ماہ مفصل رپو رٹ ارسال کرتے ہیں۔ اسی طر ح وفاقی محتسب نے ملک کے08 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر”یکجا سہو لیا تی ڈیسک“ قائم کررکھے ہیں جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کووطن آتے اور با ہر جا تے وقت سہولیا ت فراہم کرنے کے لئے متعلقہ با رہ اداروں، اوپی ایف، پی آئی اے، پا کستان کسٹمز، اے ایس ایف، ایف آئی اے، پا کستان ایو ی ایشن اتھا رٹی، نا درا، اے این ایف، باڈر ہیلتھ سر وسز) پاکستان، بیو رو آف امیگر یشن اینڈ اوور سیزایمپلا ئمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگر یشن اینڈ پا سپو رٹس کے نما ئند ے ہفتے کے سا توں دن چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں اور اوورسیز پا کستا نیوں کی شکایات کاموقع پر ہی ازالہ کرتے ہیں۔ کو ئی بھی اوورسیز پا کستا نی ان کی خد مات سے استفا دہ کر سکتا ہے۔ وفاقی محتسب کی طر ف سے بنا ئی گئی سینئر ایڈ وائز روں پر مشتمل معا ئنہ ٹیمیں مختلف اوقا ت میں ان ائرپورٹس پر فرا ہم کی گئی سہولیات کاجائزہ لینے کے لئے دورے اور میٹنگز بھی کر تی رہتی ہیں۔ سال2025ءمیں مختلف ائر پو رٹس کے16 دورے کر کے فو کل پر سنز سے میٹنگز کی گئیں جن میں یکجا سہو لیا تی مرا کز کو مز ید فعال اور کار آ مد بنا نے کے لئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور مو قع پر ہی احکا ما ت جاری کر کے کئی لوگوں کے مسا ئل حل کرا ئے گئے۔ علا وہ ازیں قلیل مد تی اور طو یل مد تی سفا رشات پر مشتمل رپو رٹیں تیار کر کے وفاقی محتسب کو پیش کی گئیں جن پر متعلقہ محکموں سے مرحلہ وار عملدرآمد کرا یا گیا۔
انفرا دی شکا یات اور بیرون ملک جیلوں میں قید پا کستا نیوں کی رہا ئی جیسے مسا ئل کے علا وہ وفاقی محتسب کے شکا یات کمشنر آ فس کی طر ف سے اجتماعی مسا ئل کے حل کی طر ف بھی خصو صی تو جہ دی جا تی ہے مثلا ً پر وٹیکٹر اسٹیمپ، دیگر مما لک میں روزگار کے سلسلے میں جا نے والے پا کستا نیوں کا ایک اہم مسئلہ تھا۔ پا سپورٹ پر پرو ٹیکٹر اسٹیمپ چسپاں نہ ہو نے کی صو رت میں لیبر کلا س کے کئی افراد کو ائر پو رٹس سے وا پس جا نا پڑ تا تھا جس کے با عث ان کا وقت اور ٹکٹ کی رقم ضا ئع ہو جا تی تھی۔ وفاقی محتسب کی مسلسل کا وشوں سے اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے اور ورک ویزا پر باہر جا نے والے افراد گھر بیٹھے ہی کسی بھی وقت بیورو آ ف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ سے دو گھنٹے میں آن لا ئن پرو ٹیکٹر اسٹیمپ لگوا سکتے ہیں نیز ائر پو رٹس پر بھی یہ سہو لت فرا ہم کر دی گئی ہے جس سے ہزا روں لو گ استفا دہ کر رہے ہیں۔ اسی طر ح وزارت خا رجہ کے دفتر اسلام آ باد کے علا وہ لاہور، گجرات اور کرا چی سے بھی دستا ویزات کی اپا سٹا ئل تصد یق کا آ غا ز ہو چکا ہے جس سے بیرونی مما لک میں مقیم اور بیرو ن ملک جا نے والے پاکستانیوں کو خاصی سہو لت حا صل ہو گئی ہے۔ مز ید برآ ں سال2025ءمیں وفاقی محتسب کے دفتر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے سینئر افسران سے ہو نے والی مسلسل میٹنگز کے نتیجے میں نا درا نے حا ل ہی میں Pak ID App کا اجرا ءکر دیا ہے جس کے با عث بیرون ملک مقیم پاکستا نی پنشنرز گھر بیٹھے ہی اس ایپ کے ذریعے ”تصد یق نا مہ ءحیات“(Proof of Life) فرا ہم کر سکیں گے اور انہیں ہر چھ ما ہ کے بعد بینک یا ایمبیسی نہیں جا نا پڑ ے گا۔
مختصر یہ کہ وفاقی محتسب کا سہو لیا تی کمشنر آفس اپنے قیام سے لے کر اب تک پو ری تن دہی کے ساتھ اوورسیز پا کستا نیوں کی خد مت میں مصروف ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے دائر ہ کار میں وسعت لا ئی جا رہی ہے، جس کا اندا زہ اس امر سے لگا یا جا سکتا ہے کہ سا ل 2025ءمیں اس دفتر کی طر ف سے مجمو عی طو ر پر 135,559 اوورسیز پا کستا نیوں کی شکا یات کا ازالہ کیا گیا، انہیں سہو لیا ت فرا ہم کی گئیں اور ان کے مسا ئل حل کئے گئے۔
بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کےلئے وفاقی محتسب کی خد مات
adminshuja
اگلی خبر →
وائٹ ہاوس فائرنگ: سلامتی کے حصار میں دراڑ
← پچھلی خبر
کیا مسلمان ہمیشہ ہارتے ہی رہتے ہیں؟

Leave a Reply