ہری پور(سفیر احمد) تھانہ بیڑ کی حدود نولکی گاﺅں میں گھریلو تنازع کی ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی جہاں مبینہ طور پر طلاق ملنے پر والدین کے گھر آئی ہوئی بہن کو بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ تعظیم بی بی زوجہ امتیاز نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی زویا کی عادل منظور ولد مننظور سکنہ نولکی کے ساتھ چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور گھریلو ناچاکی پر مقتولہ کو حال ہی میں طلاق ملی تھی جس پر گھر میں تنازع چل رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ہری پور ضلع کے تھانہ بیڑ کے نواحی علاقے نولکی میں پیش آیا جہاں فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) ملازم اور ملزم عباس احمد ولد امتیاز احمد معمولی تلخ کلامی کے دوران نے طیش میں آکر اپنی بہن زویا بی بی پر پستول سے فائرنگ کر دی۔ جسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی وجہ گھریلو رنجش اور طلاق کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔
بیڑ پولیس نے مقتولہ کی والدہ تعظیم بی بی کی مدعیت میں ملزم عباس احمد ولد امتیاز کے خلاف علت نمبر 118 کے تحت قتل کا مقدمہ رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو تنازعات کو تشدد کے بجائے قانون اور برداشت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ہری پور میں افسوسناک واقعہ، ایف سی ملازم بھائی نے طلاق ملنے پر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
adminshuja
اگلی خبر →
اسلحہ تجارت پر دس ممالک کا تسلط
← پچھلی خبر
تربت،بی ایل اے کی ایک اورخودکش بمبارطالبہ گرفتار

Leave a Reply