Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں ہوسکتا: بلاول

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا ہےکہ 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی،کل کا علم نہیں، پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

بلاول نے  حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے  پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی۔ راجہ پرویزاشرف، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور نوید قمرکمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے  گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ  پاک بھارت جنگ کے بعد وزیراعظم نے امن کمیٹی کی سربراہی مجھے دی، میں نے بین الاقوامی میڈیا  پربھارت کے بیانیےکو شکست دی،  امریکا ایران جنگ پر مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی، وہ وقت دور نہیں جب مذاکرات کامیاب ہوں گے،  وزیراعظم اورفیلڈمارشل دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں جارہی ہے، خارجہ  پالیسی پاکستان کے مفاد میں بنائی جاتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے یو اے ای  اور سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی وجہ سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، مجھے امید ہے ہمارے خطے میں اچھے تعلقات ہوں گے، پاکستان نے ایران پرحملوں کی مذمت کی، ایران کے بعد  سب  سے زیادہ  میزائل یو اے ای  پرگرے، یواے ای، ایران اور سعودی عرب  سے پاکستان کے آزادانہ تعلقات ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *