Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

ضلع بھر میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں ، عبدالمجید بادینی

جعفرآباد میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ، پارلیمانی سیکریٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے اعلیٰ پولیس حکام کے ہمراہ ایس ایس پی ہاو¿س کا افتتاح کر دیا ، پارلیمانی سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان اور ایس ایس پی کامران نواز پنجوتھا کے ہمراہ ایس ایس پی ہاو¿س کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی صدورا خان لاشاری سمیت دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ بھی شریک ہوئے اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری نے پولیس حکام کے ہمراہ ڈیرہ اللہ یار میں نئے قائم ہونے والے صدر تھانہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجنیئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں نہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس محدود وسائل کے باوجود بہادری سے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور امن و امان کی بحالی میں مو¿ثر کردار ادا کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی تنخواہیں اور مراعات دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں، اس معاملے کو اسمبلی فلور پر اٹھایا جائے گا اور وزیراعلیٰ سے بھی رجوع کیا جائے گا ، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان نے کہا کہ پولیس میں حالیہ تبادلوں کا مقصد امن و امان کی بہتری ہے، کسی کو مشکلات میں ڈالنا نہیں انہوں نے بتایا کہ فیصلے کے تحت کانسٹیبلز نوے دن جبکہ اے ایس آئی سے انسپکٹر تک افسران چھ ماہ کے لیے اپنے ہوم ڈسٹرکٹ سے باہر تعینات ہوں گے ، حکام کے مطابق ان اقدامات سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *