Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ دوبارہ صوبائی اسمبلی میں ٹیبل کیا جائےگا،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ دوبارہ صوبائی اسمبلی میں ٹیبل کیا جائے گا۔ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے بل کے حوالے سے باضابطہ تجاویز طلب کی ہیں، جس پر نیشنل پارٹی نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر متفقہ سفارشات مرتب کر کے حکومت کو فراہم کر دی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک مکمل سیاسی و جمہوری جماعت ہے اور مکالمے کو جمہوری عمل کا بنیادی حصہ سمجھتی ہے۔ پارٹی نے گزشتہ بل کے خلاف عدالت میں پیٹیشن دائر کی تھی حکومت نے رجوع کرتے ہوئے بل کو دوبارہ اسمبلی میں لانے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن سے تجاویز پیش کرنے کی درخواست کی۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے اپنی عدالتی پیٹیشن مشروط طور پر واپس لی ہے۔ اگر حکومت اپوزیشن کی سفارشات پر عمل نہ کرے اور بلوچستان کے عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی نہ بنایا گیا تو نیشنل پارٹی دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بل میں ترمیم و تبدیلی کی صورت میں سابقہ بل کی عدالتی حیثیت خودبخود ختم ہو جائے گی، اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کی سفارشات کو بل کا حصہ بنائے۔ترجمان نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے غلط پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے، یہی سیاسی سنجیدگی اور ذمہ داری کی علامت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *