Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

عوام دو وقت کی روٹی، روزگار اور امن کےلئے پریشان ہیں ،مولانا عبدالواسع

جمعیت علماءاسلام کی جانب سے بلوچستان بھر میں مہنگائی، بدامنی، لاقانونیت، پٹرولیم مصنوعات میں من مانی اضافے اور حکومت کی شاہ خرچیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں، مظاہرے منعقد کیے گئے، جن میں عوام، علماءکرام، قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر اور صوبائی امیر کی ہدایات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تمام اضلاع میں کارکنوں، علماءکرام، تاجروں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدامنی، لاقانونیت، بے روزگاری، کرپشن، پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل من مانی اضافے اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ قائدین کا کہنا تھا کہ عوام دو وقت کی روٹی، روزگار اور امن کے لیے پریشان ہیں جبکہ حکمران شاہ خرچیوں اور ناکام پالیسیوں میں مصروف ہیں۔ جے یو آئی کی قیادت نے واضح کیا کہ یہ تحریک کسی جماعت کی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی تحریک ہے، اور مسائل کے حل تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ضلع قلعہ سیف اللہ تحصیل مسلم باغ میں صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں ہزاروں افراد پر مشتمل ایک تاریخی ریلی نکالی گئی، جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی بڑے جلسے میں تبدیل ہو گئی

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *