Daily Shujaat Quetta
June 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

چین میں دنیا کے پہلے زیرآب ڈیٹا سینٹر نے کام شروع کر دیا

چین میں زیرآب تعمیر کیے جانے والے ایک ڈیٹا سینٹر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے، جس کے سرور موڈیولز سمندر کے اندر کام کر رہے ہیں۔

اس پراجیکٹ میں آف شور ونڈ جنریشن کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ زیرسمندر کمیپیوٹنگ انفرا اسٹرکچر کے لیے بجلی کی ضروریات کو کم کیا جاسکے۔

اسے دنیا کا پہلا زیرآب ڈیٹا سینٹر قرار دیا گیا ہے جو شنگھائی کے قریب لیانگانگ اسپیشل ایریا میں تعمیر کیا گیا جس کے اندر 2 ہزار سرورز موجود ہیں۔

یہ ڈیٹا سینٹر سمندر کی سطح سے لگ بھگ 35 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔

چینی حکام اور ایک نجی کمپنی ہائی کلاؤڈ ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز مالیت کا ڈیٹا سینٹر تعمیر کیا ہے۔

اس میں موجود سرورز آرٹی فیشل انٹیلی جنس ورک لوڈز، 5 جی سروسز اور دیگر آپریشنز کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روایتی ڈیٹا سینٹرز کے برعکس اس ڈیٹا سینٹر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے سمندری پانی کو استعمال کیا جائے گا۔

سمندری پانی سے ڈیٹا سینٹر کو ٹھنڈا رکھنے سے توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی آئے گی۔

خیال رہے کہ سطح زمین پر موجود ڈیٹا سینٹرز کو اپنے افعال کے لیے بہت زیادہ مقدار میں بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

موجودہ عہد میں اب بیشتر ویب سائٹس اور دیگر ایپس کے لیے ڈیٹا سینٹرز پر انحصار کیا جاتا ہے جبکہ اے آئی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *