Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

سی پیک منصوبہ بلوچستان کو تجارت کا ایک عالمی مرکز بنانے کا باعث بنے گا،جعفر مندوخیل

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سردست گلوبل سطح پر سیاسی و معاشی منظرنامے میں بڑی تبدیلیوں کے باوجود، چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ اپنے تقریباً چالیس سالہ سیاسی کیرئیر کے ساتھ میں “مفاد خلق پر مبنی مستقبل” کا حامی ہوں۔ “جنرل وِل” کا تصور اب بھی گڈ گورننس اور ترقی پسند سیاست کا محور و مرکز ہے۔ آج ڈپٹی پرائم منسٹر اسحق ڈار اور چینی وزیر لیو ہائیکسنگ (Liu Haixing) نے پارٹی ٹو پارٹی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ چین پاکستان کے مشترکہ مستقبل کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم عملی قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنا پاکستان پولٹیکل پارٹیز فورم کی منعقدہ تقریب کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان اسحق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے مسٹر (Liu Haixing), کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی وائس منسٹر (Ms. Sun Haiyan)، اور وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور پاکستان مسلم لیگ اور دیگر سیاسی تنظیموں کے رہنماو¿ں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاءسے خطاب میں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ چین ہمارے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کیلئے بھرپور اسپورٹ اور بلوچستان کیلئے تجارتی مواقعوں کے ذریعے عملی مظاہرہ کر سکتا ہے۔ اعتماد حاصل کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا تیز ترین ذریعہ روزگار کے حقیقی فوائد ہیں۔ گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عوامی سطح پر نئے پولیٹیکل ڈسکورس کی اشد ضرورت ہے۔ سیاسی تنظمیں عوام کیلئے اہم پل کا کردار ادا کرتی ہیں۔ پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے اور جھوٹے بیانیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا اور اپنی ساکھ کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان روز اول سے باہمی طور پر دیرپا تعاون کی مثال قائم کر چکے ہیں۔ ہماری شراکت داری تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی، تعلیم اور دفاع پر محیط ہے۔ ہم نے پولٹیکل اکانومی کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام دوستی بھی قائم کی ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہم ملکر اقوام متحدہ (UNO) اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) میں سرگرم عمل ہیں۔ گورنر مندوخیل نے قدیم شاہراہ ریشم کو “ڈیجیٹل سلک روٹ” کے طور پر بحال کرنے کی تجویز پیش کی۔ ڈیجیٹل سلک روٹ کا وڑن ہی تعاون اور اشتراک کے اگلے محاذ کے طور پر ڈیجیٹل اور تکنیکی اختراع کی راہ ہموار کریگا۔ انہوں نے انقلابی رہنما چیئرمین ماو¿ کی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ حقائق سے سچائی تلاش کرنے کے اصول پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گرین ٹیکنالوجیز ہی شاندار منصوبہ سی پیک کو اس کے اگلے مرحلے میں کیسے لے جا سکتی ہیں۔ حقائق سے سچائی تلاش کرنے کا انتخاب کرکے، ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں بنیادیں رہیں اور ہماری ترقی عوام مفادات پر مرکوز رہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے کے حوالے سے اس معزز فورم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ گورنر مندوخیل اس اہم موقع پر ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار اور مسلم لیگ (ن) کے معزز رہنماو¿ں کا بھی ان کی فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *