Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بنگلا دیش کا پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’ کے الفاظ شامل کرنےکا اعلان

بنگلا دیشی حکومت  نے جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’ کے الفاظ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہاکہ جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ  ‘سوائے اسرائیل’ کی شرط شامل کی جائےگی،  سفارتی پاسپورٹ میں پہلے ہی  اس پر عمل ہوچکا ہے۔

بنگلادیشی وزارت داخلہ اور محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ فلسطین کے مسئلے پر بنگلا دیش کی دیرینہ خارجہ پالیسی، عوامی جذبات اور اخلاقی مؤقف کے مطابق بحال کیا جا رہا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق 2021 میں عوامی لیگ حکومت کے دور میں تقریباً 4500 کروڑ ٹکا کی لاگت سے ای پاسپورٹ  سروس شروع کرتے وقت ‘سوائے اسرائیل’کی عبارت پاسپورٹس سے ہٹا دی گئی تھی، اس فیصلے پر حسینہ  واجد حکومت  کو سخت تنقیدکا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ سالہ عبوری دور حکومت میں   وزارت داخلہ نے 7 اپریل کو ایک خط جاری کیا تھا، جس میں حکام کو ہدایت دی گئی تھی کہ پاسپورٹ میں دوبارہ  ‘سوائے اسرائیل’ کی عبارت شامل کی جائے۔ تاہم اُس وقت یہ فیصلہ سفارتی پاسپورٹس کے علاوہ مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جاسکا تھا۔

واضح رہےکہ بنگلا دیش کے اسرائیل کے ساتھ نہ کبھی پہلے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور نہ ہی آج ہیں۔ 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کے بعد سے پاکستانی پاسپورٹ کی طرح  بنگلا دیشی پاسپورٹ پر بھی روایتی طور پر یہ عبارت درج ہوتی تھی، ‘یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے، سوائے اسرائیل کے’۔

حکام کے مطابق پاسپورٹ کے واٹر مارک تصاویر میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ نئی شامل کی جانے والی تصاویر میں بازو پھیلائے ابو سعید کی تصویر شامل ہوگی، جو جولائی کی عوامی تحریک کی علامت سمجھی جاتی ہے۔اسی کے ساتھ کئی موجودہ تصاویر کو ہٹایا بھی جائےگا، جن میں شیخ مجیب الرحمان کا مزار  اور مجیب نگر یادگار شامل ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *