Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

امریکا کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو جوہری معاملے پر60 روزمیں مذاکرات ہونگے: ایران

تہران:  ترجمان ایرانی وزارت خارجہ  اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں تاہم کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکا اور  ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران مذاکرات کر رہا ہے تاہم ایران اس وقت جوہری معاملے پر  بات چیت نہیں کر رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکا اور  ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے جبکہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ 

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایم اویوکوحتمی شکل دی گئی توجوہری معاملے سمیت مفاہمتی یادداشت کی کچھ تفصیلات اوردیگر موضوعات پر بھی60 دن میں مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ 14 نکاتی ایم او یوجنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکا بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے، بدلے میں ایران ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ 

انہوں نےکہاکہ   ایران آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لے گالیکن خدمات کی فراہمی کی فیس (سروس چارجز ) لینا عام بات ہے، اسےٹول نہیں کہاجاناچاہیے۔ 

ترجمان ایرانی  وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ممکنہ معاہدے کا حصہ ہوگا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی پیشرفت پاکستان کی ثالثی میں ہفتوں سے جاری مذاکرات اوررابطوں کانتیجہ ہے۔ 

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *