Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ای پی ایل کی فاتح ٹیم آرسنل کی کامیابی میں شامل پاکستانی ڈاکٹر توجہ کا مرکز

بائیس برس بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آرسنل کی کامیابی میں ایک پاکستانی نام بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

آرسنل کے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر ظفر اقبال کا تعلق پاکستان سے ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے عالمی فٹبال میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

برٹش پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال گوجرہ میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے خاندان کا تعلق ساہیوال سے ہے۔

اسپورٹس میڈیسن کے شعبے میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹر ظفر نے 2024 میں انگلش فٹبال کلب آرسنل کو جوائن کیا۔

آرسنل میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر ظفر اقبال انگلش فٹبال کے معروف کلبوں کرسٹل پیلس اور لیورپول سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں، جہاں ان کی خدمات کو بھرپور سراہا گیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کے متعدد کرکٹرز بھی اپنے فٹنس مسائل کی بحالی کے مراحل میں رہنمائی کے لیے ڈاکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کرتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *