Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ،ایران کی حالیہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے میں کردارادا کرنے کی درخواست

اسلام آباد: وزیرخارجہ اسحاق ڈار  اور   ایرانی  وزیرخارجہ عباس عراقچی کا  ٹیلیفونک  رابطہ ہوا جس  میں  ایرانی  وزیر خارجہ  نے حالیہ  صورتحال  میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کو کردار ادا  کرنے کی درخواست کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو  میں  دونوں وزرائے خارجہ  نے خطے کی تازہ صورتحال اور  پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے لبنان میں اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت کے بعض علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے ممکنہ حملے کے احکامات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے علاقائی سفارتکاری  میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا،  ایرانی وزیرخارجہ نے حالیہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کو کردار ادا کرنےکی درخواست کی، ایرانی وزیرخارجہ نے جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت جاری  رکھنے کی درخواست کی۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ  اسحاق ڈار  نے پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار  نے جنگ بندی کے تسلسل کو  موجودہ مفاہمتوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان اور ایران نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری  رکھنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *