Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے27 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان  میں  سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں  میں  فتنہ الخوارج کے27  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نےگزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران  میرعلی  اور  میران شاہ میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں پرکارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شدید فائرنگ کے تبادلوں میں فتنہ الخوارج کے27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے  اسلحہ  اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں  کی ہلاکت  سے میران شاہ  میں ممتاز شخصیت شہید ملک  سیف اللہ  داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ بھی لے لیا گیا، اس گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کو  انجام تک پہنچادیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں چھپے مزید خوارج کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کےمطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی مہم جاری رہےگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *