Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے معاہدےکی تمام شقوں پر عمل ہوا پھر بھی انہوں نے صورتحال بگاڑنےکی کوشش کی: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ  آزادکشمیر میں آزادانہ  اور منصفانہ انتخابات کو  سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کیا گیا پھر بھی انہوں نے صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی۔

اسلام آباد میں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کے لیے نگران کمیٹی بھی تشکیل دی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی  نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مطالبے  پر عدالت نے بھی واضح کردیا کہ یہ آئینی نشستیں قانون سازی کے بغیر ختم نہیں کی جاسکتیں۔

طارق فضل چوہدری  نےکہا کہ  ٹنلز کی تعمیر سمیت کوئی بھی بڑا ترقیاتی منصوبہ چند دنوں میں مکمل نہیں ہوسکتا، منصوبوں میں مقامی افرادکو  روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی، ہرچند ماہ بعد احتجاج مناسب نہیں۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ  قانون ہاتھ میں لینے  اور  معصوموں کی جانوں  سے کھیلنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی،کشمیر  اور  پاکستان کے  رشتےکو کمزور کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نےکہا کہ کسی کو نہیں معلوم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کس بیانیے پر کام کررہی ہے،کشمیر سے متعلق پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہے۔

سردار عتیق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے نیک نیتی سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیے، حکومت پاکستان کمشیریوں کے حق خودارادیت کے لیے مسلسل آواز اٹھارہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *