فٹبال ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور میچز کے دوران اکثر گول ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی آف سائیڈ تھا، جس سے اس ٹیم کے مداح مشتعل ہوجاتے ہیں۔
درحقیقت آف سائیڈ رول فٹبال کا ایسا قانون ہے جو اس کھیل کے دیوانے مداحوں کو بھی اکثر سمجھ نہیں آتا۔
ریفریز اور ان کے معاون ساتھیوں کو آف سائیڈ کھلاڑی شناخت کرنے کی تربیت دی جاتی ہے مگر اب وہ بھی درست فیصلے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں۔
اب تو میچ میں استعمال ہونے والی بال میں ہی ایسے سنسرز موجود ہیں جو اس حوالے سے ریفریز کو مدد فراہم کرتے ہیں۔
فیفا کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ورلڈکپ 2026 کے لیے پہلے سے بہتر سیمی آٹومیٹڈ ٹولز کو متعارف کرایا گیا ہے۔
درحقیقت آف سائیڈ رول بہت زیادہ پیچیدہ تو نہیں مگر اس کو سمجھنا بھی آسان نہیں۔
انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کا قانون نمبر 11 کافی سادہ ہے۔

Leave a Reply