Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

حکومت کا مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے بجائے طاقت کا استعمال افسوسناک ہے

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں گرینڈ الائنس کے ملازمین کی گرفتاریوں، ان پر لاٹھی چارج، تشدد اور مختلف تھانوں میں بند کیے جانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر سرکاری ملازمین اپنے جائز، آئینی اور قانونی مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے، لیکن حکومت نے جمہوری رویہ اختیار کرنے، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کرنے اور ملازمین کے تحفظات سننے کے بجائے طاقت، جبر، گرفتاریوں اور تشدد کا راستہ اپنایا، جو نہ صرف افسوسناک بلکہ جمہوری اقدار کے بھی منافی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے اپنے معاشی حقوق، تنخواہوں میں پائی جانے والی تفریق کے خاتمے، سروس اسٹرکچر کی بہتری اور دیگر بنیادی مطالبات کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاو¿نس (DRA) سمیت دیگر مطالبات نہ صرف جائز اور قانونی ہیں بلکہ حکومت مختلف مواقع پر ان مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرا چکی ہے۔ اس کے باوجود حکومتی وعدوں پر عمل نہ ہونے کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور انہیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *