Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

اپوزیشن کے شور شرابے میں پختونخوا کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں7 فیصد اضافہ،کم ازکم اجرت 45 ہزار روپےکرنےکی تجویز

اپوزیشن کے شور شرابے میں خیبر پختونخوا کا نئے مالی سال کا 2 ہزار 170 ارب روپےکا بجٹ پیش کردیاگیا۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرے لگائے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں7 فیصد اضافےکی تجویز ہے جبکہ کم سے کم اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز  ہے۔ صحت کیلئے 334 ارب اور تعلیم کیلئے 468 ارب مختص کیےگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا ترقیاتی پروگرام کیلئے 519 ارب 10 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار روپے مختص کیے گئے،  بندوبستی اضلاع کیلئے 427 ارب 18 کروڑ 27 لاکھ جبکہ قبائلی اضلاع کیلئے 39 ارب 63 کروڑ 72 لاکھ مختص کرنے کی تجویز ہے۔  ضم اضلاع کیلئے 52 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ مختص کیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 2765 منصوبے شامل ہیں،  بندوبستی اضلاع میں 2070 منصوبے شامل ہیں،  ضم اضلاع میں 318 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جبکہ  377 منصوبے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایاکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2448 ارب روپے درکار ہیں،سڑکوں کی تعمیر کیلئے 39 ارب 49 کروڑ مختص کیے گئے،  سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 11.9 ارب روپے جبکہ ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کیلئے 8.7 ارب روپے مختص کیے گئے۔

مفت کتب اور ای ایس ای ایف گرانٹ کیلئے 8.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اسکولوں سے باہر بچوں کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، کم کارکردگی والے اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کیلئے 3.3 ارب روپے جبکہ طلبہ کو بلا سود قرضوں کیلئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے۔

اساتذہ بھرتی کیلئے 1.7 ارب روپے  اور دینی مدارس طلبہ کیلئے 145 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

امن و امان کیلئے 191 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کیلئے 14 ارب رکھےگئے ہیں۔ بی آر ٹی کے لیے 7.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ریسکیو 1122 کی توسیع کے لیے 2.2 ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک جانے والوں کیلئے 2 ارب قرضے مختص کیے گئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *