Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

دن میں کتنے گھنٹے بیٹھ کر گزارنا صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتا؟

بہت زیادہ دیر تک بیٹھنے سے موٹاپے، کینسر اور امراض قلب جیسے سنگین طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مگر بہت کم وقت تک بیٹھنا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل آف اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنس میں شائع تحقیق میں 41 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ روزانہ کتنے گھنٹے بیٹھ کر گزارنا صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں اوسطاً 4 گھنٹے بیٹھنے والے افراد میں مختلف امراض کا خطرہ 2 گھنٹے سے کم یا 8 گھنٹے سے زائد وقت تک بیٹھنے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

محققین کے مطابق فوائد اور نقصانات کی شرح ہر فرد میں مختلف ہوتی ہے۔

جسمانی طور پر متحرک افراد کے لیے مناسب وقت تک بیٹھنا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے اور ہڈیوں پر دباؤ کم ہوتا ہے یا جسمانی ریکوری کا وقت بہتر ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگرچہ زیادہ وقت تک بیٹھنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے مگر ہماری تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ بیٹھنے اور صحت کے درمیان تعلق اتنا سادہ نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جسمانی طور پر بہت زیادہ متحرک افراد کے لیے معتدل وقت تک بیٹھنا درحقیقت فائدہ مند ہوتا ہے۔

تحقیق کا دائرہ بڑھانے پر دریافت ہوا کہ لوگوں کے بیٹھنے کا اوسط وقت اس بات کی تعین کرتا ہے کہ ان کی صحت کے لیے کیا مفید ہے اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *