Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟

تمام اسمارٹ فونز میں لیتھیم آئیون بیٹریز موجود ہوتی ہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ ٹیکنالوجی بہت عام ہوچکی ہے۔

مگر اس حوالے سے صارفین کو کافی کچھ معلوم نہیں یا غلطی فہمیاں موجود ہیں۔

اسمارٹ فون کی بیٹری لائف متعدد وجوہات کے باعث متاثر ہوتی ہے جیسے حرارت، عمر یا چارجنگ کی عادات۔

مگر جب بات چارجنگ کی ہو تو ایک غلط فہمی بہت عام ہے اور وہ ہے چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنا نقصان دہ ہوتا ہے۔

چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنے کی عادت کو اکثر لاپرواہی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی مانا جاتا ہے کہ اس سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

اس دوران فون کو استعمال کرنے سے چارجنگ ضرور سست ہوسکتی ہے کیونکہ ڈیوائس چارجنگ اور ڈس چارجنگ کے درمیان تقسیم ہو جاتی ہے۔

مگر فون بہت زیادہ گرم نہ ہو تو بیٹری کی زندگی پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

ماہرین کے مطابق چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کوشش کرنی چاہیے کہ ٹاسک زیادہ بھاری نہ ہو تاکہ ڈیوائس کو زیادہ پراسیسنگ پاور استعمال نہ کرنی پڑے۔

مثال کے طور پر ای میل یا میسجز چیک کرنا، موسیقی سننا، نوٹس لکھنا، سوشل میڈیا اسکرولنگ یا انٹرنیٹ براؤزنگ وغیرہ سے فون کی بیٹری متاثر نہیں ہوتی۔

البتہ موبائلز گیمز کھیلنا، 4K ویڈیو اسٹریمنگ یا ویڈیو ریکارڈ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان کاموں کے دوران بہت زیادہ حرارت خارج ہوتی ہے۔

حرارت سے بیٹری کی تنزلی کا عمل تیز ہوتا ہے اور اس کی گنجائش گھٹ جاتی ہے یا اندرونی ساخت کو نقصان پہنچتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *