نو مئی کے مقدمات میں گرفتار تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، میرے حوصلے بلند ہیں ،میں پہلے سے زیادہ ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میرے اور شاہ محمود قریشی سے متعلق پھیلائی جانے والی فیک نیوز سن کر شدید تکلیف ہوئی،ہمارے متعلق پھیلائی جانے والی کسی بھی خبر پر یقین نہ کیا جائے صرف اسی خبر پر یقین کیا جائے جو ہماری فیملی کے ذریعے دی جائے ۔ اپنی آنکھ اور کان کھلے رکھیں ، فوکس عمران خان پر رکھیں ، ہمارے ساتھ شیر آیا، شیر آیا والا کھیل نہ کھیلا جائے۔

Leave a Reply