Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کو برقرار رکھنا ہے،گورنربلوچستان

گورنربلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہنہ اوڑک واقعہ کا حکومت نے سنجیدیگی سے نوٹس لیا ہے، بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں، مغویوں کی بحفاظت بازیابی کےلئے آپریشن احتیاط سے کیا جارہاہے، یہ بات انہوں نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ہنہ اوڑک حملے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی انکے ہمراہ تھے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اس وقت لواحقین صدمے میں ہیں ایسی حکومت کی کوشش ہے کہ امن و امان بہتر ہو ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی اہمیت ہے لیکن گورنر ، وزیراعلیٰ ، کور کمانڈر سمیت تمام لوگ حکومتی نمائندگان ہیں جو قیام امن کے لیے حکومتی نظام کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان انتہائی وسیع و عریض صوبہ ہے یہاں پر دو تخریب کار بھی 20لوگوں کا کام کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات ہیں حکومت نے اپنی اولین ترجیح میں امن و امان کو رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور حکومت کے لیے چیلنج ہے اس مسئلے کو انتہائی سنجیدیگی سے لیا گیا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور تربیت یافتہ گوریلا ہیں حکومت مغویوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے احتیاط سے کام لے رہی ہے جلد ہی اس حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *